Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسا ملک جہاں اس وقت سال 2015 چل رہا ہے، دلچسپ حقائق

Now Reading:

ایسا ملک جہاں اس وقت سال 2015 چل رہا ہے، دلچسپ حقائق
ایسا ملک

ایسا ملک جہاں اس وقت سال 2015 چل رہا ہے، دلچسپ حقائق

اس وقت دنیا میں سال 2023 ہے مگر ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں اس وقت سال 2015 چل رہا ہے۔

افریقی ملک ایتھوپیا میں اس وقت 2015 چل رہا ہے۔آئیے آپ کو اس حوالے سے دلچسپ حقائق بتاتے ہیں۔

ایتھوپیا میں اس وقت سال 2015؟ لیکن کیوں

اس ملک میں کیلنڈر مختلف ہونے کی وجہ سے ایسا ہے جب 500 عیسوی میں کیتھولک چرچ نے کیلنڈر میں تبدیلیاں کیں تو ایتھوپیا کے آرتھو ڈوکس چرچ نے اسے ماننے سے انکار کر دیا۔

حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی پیدائش کا سال عیسوی کیلنڈر کے آغاز کا سال تصور کیا جاتا ہے اور اسی میں کیتھولک چرچ نے تبدیلی کی تھی۔

Advertisement

ایتھوپیا میں نیا سال کا آغاز بھی یکم جنوری کی بجائے 11 ستمبر کو ہوتا ہے، البتہ لیپ ائیر میں 12 ستمبر سے نیا سال شروع ہوتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایشیا اور یورپ کو ملانے والا دنیا کا طویل ترین پُل تعمیر

یہاں 12 مہینے 30 کے ہوتے ہیں جبکہ 13 واں مہینہ (جو سال کا آخری مہینہ ہوتا ہے) 5 یا 6 دن کا ہوتا ہے، جس کا انحصار لیپ ایئر پر ہوتا ہے۔

یہاں وقت کا حساب بھی مختلف ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کے معیاری وقت کے مطابق اگر دوپہر 12 بجے شروع ہوتی ہے تو ایتھوپیا میں ایسا 6 بجے ہوتا ہے۔

اسی طرح نئے دن کا آغاز رات 12 بجے کی بجائے 6 بجے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک، انسٹا سے فحش تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے والا ٹول متعارف

Advertisement

یہاں 21 ویں صدی کا آغاز بھی باقی دنیا کے 7 سال بعد یعنی 11 ستمبر 2007 میں ہوا تھا۔

ایتھوپیا کے شہری تو اس قدیم کیلنڈر پر عمل کرتے ہیں مگر سیاحوں کو تاریخوں میں فرق کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہیں ہوتا۔

ایتھوپیا کے بیشتر شہری باقی دنیا میں رائج کیلنڈر سے واقف ہیں اور اکثر تو دونوں کیلنڈرز کو بیک وقت استعمال بھی کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اس عام سے نظر آنے والے گھوڑے نے ایک اہم عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
چین میں خاتون نے 11سالہ بچی کو اغوا کرلیا، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
اگر چاند غائب ہو جائے تو کیا ہوگا؟
اوزون کا سوراخ انٹارکٹیکا کے جانوروں کو جھلسا رہا ہے
طرز زندگی میں یہ معمولی سی تبدیلی آپ کی زندگی میں کئی برس کا اضافہ کر سکتی ہے
گھانا کے ایک شخص نے ایک انوکھا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر