Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا اور یورپ کو ملانے والا دنیا کا طویل ترین پُل تعمیر

Now Reading:

ایشیا اور یورپ کو ملانے والا دنیا کا طویل ترین پُل تعمیر

ترکی میں دنیا کے طویل ترین مڈسپن سسپنشن برج (معلق پل) کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

ترکی میں چناق کلے 1915 نامی برج کو درہ دانیال پر کامیابی سے تعمیر کرلیا گیا ہے یورپ کو ایشیا سے ملانے والا یہ حیرت انگیز اور دنیا کا طویل ترین پُل 20 فروری کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

تاہم اس پُل کا باضابطہ افتتاح 18 مارچ کو ہوگا، اس طویل ترین پُل کو یورپ اور ایشیا کو جوڑنے والا ایک اہم لنک قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ درہ دانیال پر اس طرح کا پہلا پُل ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by 1915Çanakkale Köprüsü (@1915canakkaletr)

Advertisement

واضح رہے کہ اس وقت درہ دانیال کو عبور کرنے کے لیے کشتیوں یا فیری کا سہارا لینا پڑتا ہے اور گھنٹوں درکار ہوتے ہیں مگر اس پل کے ذریعے یہ فاصلہ 6 منٹ میں طے ہوسکے گا۔

اس پل کی تعمیر کا آغاز مارچ 2017 سے کیا گیا تھا تاہم اب اس کی تکمیل کے بعد باضابطہ طور پر اسے 18 مارچ 2022 میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔س

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا اہم ترین سپین یا ایک سے دوسرے سپورٹنگ کھمبوں کے درمیان کا فاصلہ 2023 میٹر کا ہے جو اسے دنیا کا سب سے لمبا سسپنشن برج بناتا ہے

یہ پل 4.6 کلومیٹر طویل ہے اس کے سرخ اور سفید ٹاور ترکی کے قومی پرچم کی عکاسی کرتے ہیں اور ان کی لمبائی 334 میٹر ہے جو دنیا میں کسی بھی سسپنشن برج میں سب سے بلند ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ یہ برج ترکی کے ویژن 2023 پراجیکٹ کا حصہ ہے جس کی تعمیر پر 3 ارب 10 کروڑ یورو خرچ کیے گئے ہیں۔

ابتدائی طور پر اس برج کی تعمیر کے لئے تخمینہ لگایا تھا کہ یہ 2 ارب 80 کروڑ یورو میں مکمل ہوجائے گا مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاگت میں 30 کروڑ یورو کا اضافہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ اس پل کو جنوبی کوریا اور ترک کمپنیوں نے مل کر تعمیر کیا ہے جبکہ یہ ترکی کا ایشیا اور یورپ کو ملانے والا چوتھا برج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
مئی کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرا ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر