Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار

Now Reading:

کراچی میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار
بارش

مون سون سسٹم ختم، کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں

شہر قائد میں صبح سویرے بارش ہونے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ  یہ  سلسلہ کل رات تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے  جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمایت کے مطابق آج پورا دن وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایک اور مغربی سلسلے کی آمد، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان

Advertisement

بحرعرب سے بارش کا سسٹم شہر قائد کیجانب بڑھنے لگا ہے جس کی زیر اثر گرج چمک کیساتھ تیز اور ہلکی بارش کا امکان بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بارش کا یہ سسٹم ٹھٹہ اور حیدرآباد اور بدین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گا جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پیشین گوئی کے دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے شمالی اور زیریں اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر