
برطانیہ میں سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف جریمی کوربن نے نئی دہلی میں بھارتی انتہاپسندوں کے ہاتھوں معصوم افراد کےقتل عام پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے مظاہرہ کرنے والوں کےساتھ کھڑے ہیں۔
جریمی کوربن نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔
نئی دہلی میں فسادات پر قابو نہ پایا جاسکا اور نئی دہلی میں فسادات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جاپہنچی ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ بھارتی میں انتہا پسندوں نے مسلمان کمیوٹی میں مکان کا گھیراو کرلیا اور املاک کو آگ بھی لگا دی۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک مسلمان خاندان گھر کی چھت پر موجودہےاوراس محلے میں کسی مکان کو انتہا پسندوں نے آگ لگائی ہوئی ہے۔
If you haven’t been following the latest out of India, this video tells you everything you need to know.
A pogrom against Muslims is underway in Delhi. Here’s a Muslim family hiding on a rooftop as Hindutva mobs terrorize their community.pic.twitter.com/ZTah6YOB0q
— Arjun Sethi (@arjunsethi81) February 27, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News