پاکستانی گلوکارو میزبان فخرِعالم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال کیے جانے والے ماسک کوذخیرہ کرنے والوں اور منافع خوروں سےکو پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے فخرعالم نےماسک ذخیرہ کرنے والوں اور اس کا دوگنا منافع لینے والوں سے التجا کی ہےکہ وہ ایسا نہ کریں بلکہ خدا کا خوف کریں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کے بعد کراچی سمیت دیگر شہروں کے میڈیکل اسٹورزسے ماسک غائب ہوگئے اور ان کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ بھی ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پراس حوالے سے لوگوں نےشکایت کے طور پر ویڈیوز شیئر کیں اوربتایاکہ میڈیکل اسٹورز پرعام ماسک کا ڈبہ جو کہ 300 یا 400 کا باآسانی مل جاتا تھا لیکن اب وہ ہزاروں میں مل رہا ہے جب کہ متعدد میڈیکل اسٹورز میں ماسک موجود ہی نہیں۔ جس پرفخرِعالم کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا۔
AdvertisementRaising prices of Masks is just stupid. If anything mask sellers and pharma companies should be contributing by offering their complete support to ensure that we as a nation can meet this challenge. #Coronaviruspakistan pic.twitter.com/vQTUqgSThW
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) February 27, 2020
فخرِ عالم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’اس وقت کورونا وائرس کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، پوری دنیا کی طرح ہمیں بھی اس چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہمیں بھی احتیاط اور خیال رکھا ہوگا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس صورتحال میں ہمیں پریشانی سے گریز کرنا ہوگا لیکن ساتھ میں وہ تمام لوگ جو ماسک کا کاروبار کر رہے ہیں جو ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں، جنہوں نے قیمتیں بڑھا دی ہیں، مجھے بے حد دکھ ہورہا ہے، آپ لوگ کیا سوچتے ہیں‘۔
فخرِ عالم نے کہا کہ ’آپ لوگ جو قیمتیں بڑھا رہے ہیں یا ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں تو آپ لوگوں کو اس چیز سے محروم کر رہے ہیں جس سے اس بیماری کو روکا جاسکتا ہے، آپ سمجھتے ہیں کہ تھوڑا سا منافع کما کر آپ اپنے گھر والوں کو، بچوں کو کھلا پلا سکیں گے یا کوئی نئی چیز خرید کر دے دیں گے‘۔
اس طرح سے کرنے سے پورے شہر میں بیماری پھیل جائے، کیا اس سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
فخرِ عالم نے مزید کہا کہ ’یہ بیماری آپ کے گھر پر بھی دستک دے سکتی ہے، آپ کے بچے بھی اس بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں، اس وقت تو آپ کی طرف سے لوگوں کو ماسک بانٹنے چاہئیں، ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے بجائے آپ ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں‘۔
اداکارنےذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کو کہا کہ آپ اپنی آخرت کے بارے میں ہی سوچ لیں، آپ پروردگار کو کیا بولیں گے کہ میں نے قیمتیں بڑھا دیں تاکہ میں اپنے گھر والوں کا خیال رکھ سکوں، آپ لوگ خدا کا خوف کریں‘۔
ویڈیو کے آخر گلوکارکا کہناتھا کہ’ہمیں بحیثیت قوم مل کر اس چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا، ان فضول حرکتوں سے گریز کریں، میری آپ سب سے التجا ہے کہ ایسا مت کریں‘۔
خیال رہے کہ چین سے پھیلے والا کورونا وائرس اب تک دنیا کے تقریباً 30 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News