Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیشتر افراد کو رمضان میں سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات جانیے

Now Reading:

بیشتر افراد کو رمضان میں سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات جانیے

دنیا کی ایک بڑی آبادی سر درد کے درینہ مسئلے سے دوچار ہے اور اس کے تدارک کے لئے کئی طرح کی درد کش ادویات بھی استعمال کرتی ہیں۔

لیکن درد کش ادویات کا کثرت سے استعمال ایک تو صحت کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے جبکہ دوسری جانب یہ ادویات کچھ وقفے کے بعد اپنی افادیت کو گھو دیتی ہیں یا یوں کہیں تو بے جانہ ہوگا کہ ان کی تاثیر کم ہوجاتی ہے اور دماغ کو مزید حساس بنا دیتی ہیں، اس طرح درد مزید بڑھنے لگتا ہے۔

بیشتر افراد کو ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں سر میں درد ہوتا ہے، آئیے اس کی وجوہات اور علاج جانتے ہیں۔

روزے کی حالت میں سر درد سے بچنے کے لئے سحری اور افطار کے اوقات میں پانی کی مقدار میں اضافہ کریں۔

ماہ رمضان میں مسلمان 15 سے 16 گھنٹوں تک کچھ کھاتے پیتے نہیں جبکہ نیند کے دورانیے میں کمی سمیت طرز زندگی اور جسم میں بھی کافی تبدیلیاں آتی ہیں۔

Advertisement

ایک تحقیق کے مطابق روزے کے دوران سر درد کی شرح میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، زیادہ تر 16 گھنٹے روزہ رکھنے کے بعد سر درد ہوتا ہے اور افطاری کے بعد ہی سر درد میں کمی آنے لگتی ہے۔

سر درد کا علاج

روزے کے دوران سر درد کی عام وجہ بھوک لگنا، جسم میں پانی کی کمی، نیند کے دورانیے میں کمی ہوسکتی ہے۔

اسی لیے سر درد کا آسان حل یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سحری کھانا کبھی مت چھوڑیں، سحری میں ریشہ دار غذاؤں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

ریشہ دار غذاؤں میں گوبھی، گاجر، آلو، گندم کے علاوہ سیب اور کیلے بھی شامل ہیں۔

پانی کا استعمال زیادہ کریں

Advertisement

سحری میں کم از کم 4 گلاس پانی اور افطار کے بعد ہر آدھے یا ایک گھنٹے کے وقفے سے پانی کا ایک گلاس لازمی پینے کی عادت ڈالیں۔

کیفین کا استعمال

کوشش کریں کہ سحری میں ایک کپ کافی پی لیں، کافی پینے سے جسم سے کیفین کے اخراج کا خطرہ کم ہو جائے گا۔

نیند پوری کریں

نیند کی کمی سر درد سمیت دیگر مسائل کی ایک اہم وجہ ہے۔

رمضان کے دوران سونے کے اوقات کو منظم کریں، دیر تک جاگنے سے گریز کریں اور دن کے وقت سونا یقینی بنائیں جو آپ کی صحت کے لیے یقینی طور پر مددگار ثابت ہوگا۔

Advertisement

دن کے وقت ٹھنڈی جگہوں پر رہیں اور جہاں تک ممکن ہو دھوپ یا گرم جگہوں سے پرہیز کریں۔

اس دوران لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر یا موبائل فون کا استعمال کم کریں، لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ آپ رات کو اچھی نیند پر توجہ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر