Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی پاور شو، عمران خان کی عوام سے مینار پاکستان جلسے میں شرکت کی اپیل

Now Reading:

پی ٹی آئی پاور شو، عمران خان کی عوام سے مینار پاکستان جلسے میں شرکت کی اپیل
عمران خان

پی ٹی آئی پاور شو، عمران خان کی عوام سے مینار پاکستان جلسے میں شرکت کی اپیل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عوام سے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مینار پاکستان کے مقام پر جلسے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ رات مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکام لوگوں کو پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت سے روکنے کے لیے ہر طرح کی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں گے لیکن لوگوں سے تمام رکاوٹوں کے باوجود اس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین نے لکھا کہ آج رات مینار پاکستان پر ہمارا چھٹا جلسہ ہوگا جس کے دوران وہ حقیقی آزادی سے متعلق اپنا وژن پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگوں کو شرکت سے روکنے کے لیے ہر طرح کی رکاوٹیں ڈالیں گے، لیکن میں اپنے عوام کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ سیاسی اجتماع میں شرکت کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔ ہر ایک کو ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنا حق ادا کرنا چاہیے جس نے اپنی آزادی حاصل کی اور مینار پاکستان آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کوحقیقی طور پر آزاد کرنا چاہتے ہیں تو سب کو قربانی دینا پڑےگی ،عمران خان

Advertisement

جلسے کی تیاریاں:

تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کے لیے 120 فٹ لمبا اور 19 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے اور چھ ایکڑ پر کرسیاں لگائی جائیں گی جبکہ کرسیوں کی تعداد تقریبا دس ہزار ہے۔

سیکیورٹی پلان:

دوسری جانب مینار پاکستان لاہور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی سیکیورٹی کے لیے بنائے گئے پلان پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ نے کئی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے۔

داتا دربار سے مینار پاکستان تک سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر کنٹینرز لگا کر مینار پاکستان جانے والی سڑک کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

شاہ عالم مارکیٹ چوک اور بنساں والا بازار چوک کے دونوں اطراف کنٹینرز رکھے گئے تھے۔

لاہور ریلوے اسٹیشن سے مینار پاکستان تک تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔

رنگ محل اور ٹیکسالی گیٹ سے مینار پاکستان جانے والی سڑکوں پر کنٹینرز بھی رکھے گئے تھے۔

علاوہ ازیں شاہدرہ چوک اور راوی پل کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔

سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ تاریخ میں پہلی بار سیاسی جلسے کی سرکاری سطح پر سی سی ٹی وی کیمروں سے سخت مانیٹرنگ ہو گی اور جلسے کی مانیٹرنگ ڈرون کیمروں سے کی جائے گی۔

Advertisement

مینار پاکستان کے اطراف میں پچاس کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی اور ضلعی انتظامیہ نے کیمروں سے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر