Advertisement
Advertisement
Advertisement

زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں، عامر جمال

Now Reading:

زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں، عامر جمال
زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں، عامر جمال

زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں، عامر جمال

رواں ماہ سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں منتخب ہونے ہونے والے عامر جمال کا پی سی بی ڈیجیٹل کو بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔

قومی کرکٹر عامر جمال کہتے ہیں کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، ایک خاص عمل ہے جس سے گزرنا پڑتا ہے اور اس کے بعد ہی کوئی شخص اپنی کامیابیوں کی صحیح معنوں میں قدر کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حال میں ہی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

عامر جمال کہتے ہیں کہ ٹیسٹ ٹیم میں منتخب ہونا میرے لیے معنی خیز ہے، مجھے قومی سلیکٹرز نے بتایا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے لیے تیار رہو۔

واضح رہے کہ عامر جمال نے 2014 میں کیا جب انہوں نے ریجینل انڈر 19 ٹورنامنٹ کے پانچ میچز میں 16.97 کی اوسط سے 30 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

Advertisement

بعد ازاں انہیں لاہور میں افغانستان کے خلاف انڈر 19 سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ باقاعدگی سے نادرن کی ٹیم کے لیے کھیلتے رہے۔

علاوہ ازیں عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف سات میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں بہترین بولنگ کرواکر قوم کے دل جیت لیے تھے۔

انہوں نے میچ کے آخری اوور میں ان فارم معین علی کے خلاف کامیابی سے 15 رنز کا دفاع کیا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں 3-2 سے برتری حاصل ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر