
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریئے کی تائید ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے، امن معاہدے کیلئے پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھنے کےلائق ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ یہی کہا کہ جنگ نہیں، ڈائیلاگ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، افغان امن معاہدہ دراصل عمران خان کے نظریے کی تائید ہے جس کا اظہار وہ افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آرہے ہیں۔
#AfghanPeaceDeal testifies what @ImranKhanPTI always said, that dialogue is the only way forward. Afghans suffered due to war & deserve stability. Peace in Afghanistan is imperative to stability in region. Pak role in peace process deserves to be written in letters of gold. pic.twitter.com/x63GkQwbfI
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 1, 2020
انھوں نے مزید کہا کہ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائیں، امن و استحکام ان کا حق ہے۔
افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News