Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان سرحد آج سے بند رہےگی

Now Reading:

پاک افغان سرحد آج سے بند رہےگی

 کرونا وائرس سے بچاو اور اس کی روک تھام کے لیے پاک افغان سرحد کو آج سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کاکہناہے کہ کرونا وائرس کے باعث ایک ہفتے کے لیے پاک افغان سرحد باب دوستی سے ہر قسم کی آمدورفت کیلئے معطل رہے گی،جس کا فیصلہ وزارت داخلہ اور وزارت تجارت نے مشترکہ طور پر کیا۔

کسٹم حکام نے تمام تاجر، گڈز ٹرانسپورٹرز، مال بردار گاڑیاں کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈ منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے باب دوستی پر ویزا پاسپورٹ پر بھی آمدورفت معطل رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ دوطرفہ پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق باب دوستی کی بندش کے بعد پاک افغان سرحد پر اسکریننگ بھی ایک ہفتے کے لیے بند رہے گی تاہم اسکریننگ ٹیمیں باب دوستی پر بدستور موجود ہوں گی۔

Advertisement

پاک افغان سرحد پر کرونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے محکمہ صحت نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر اب تک کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں پایا گیا ہے تاہم باب دوستی کی 7 دن کے لیے بندش کرونا وائرس کی افغانستان سے آمد روکنے کی کے لیے کی گئی ہے۔

کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں باب دوستی پر افغانستان سے آنے والے شہریوں کی اسکریننگ پانچویں روز بھی جاری رہی۔ اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جاچکی مگر کوئی مشتبہ مریض سامنے نہیں آیا۔

محکمہ صحت کے مطابق مشتبہ مریض کے آمد کی صورت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کے 2 اسپتالوں میں واقعہ آئسولیشن وارڈ منتقل کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر