Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان امن معاہدہ،ایوانکاٹرمپ نےمولانارومی کاقول دُہرادیا

Now Reading:

افغان امن معاہدہ،ایوانکاٹرمپ نےمولانارومی کاقول دُہرادیا
ایوانکا

ایوانکا ٹرمپ نےافغان امن معاہدے پرردعمل دیتےہوئےفارسی کےمشہورشاعر جلال الدین رومی کاقول شئیرکردیا۔

 غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق وائٹ ہاؤس کی سینئرمشیراورامریکی صدرکی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نےافغان طالبان اور امریکاکےدرمیان تاریخی امن معاہدے پرردعمل دیتےہوئےایک پیغام شیئرکیاجس میں ایوانکا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دیرپا امن کے قیام کی راہ میں یہ ایک تاریخ سازموقع ہے۔

Advertisement

اسی ٹوئٹ کی تفصیل میں ایوانکانےتیرہویں صدی کےفارسی زبان کےشاعرمولانا جلال الدین رومی کاایک معروف قول بھی شیئرکیا۔

ایوانکا کی جانب سے شیئر کردہ مولونارومی کےقول کامفہوم کچھ یوں ہے’صحیح اورغلط کی حد سےپرے،میں تمہیں ایک اور جہاں میں ملوں گا۔‘ اور دنیا باتیں کرنے والوں سے بھری پڑی ہے۔

واضح رہےافغان طالبان اورامریکی حکومت کےدرمیان 29 فروری کوقطرکےدارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ طے پایا تھا۔

معاہدےکےمطابق امریکا اوراس کےاتحادی افغانستان سےاگلے 14 ماہ میں تمام غیرملکیوں بشمول عسکری،نیم عسکری، ٹھیکدار، شہری، نجی سیکیورٹی اہلکار اور مشیران کا انخلا کو یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب افغان طالبان اورامریکی حکومت کےدرمیان طے پاجانےوالےمعاہدے پریورپی یونین اورپاکستان سمیت کئی ممالک نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر