Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئےآئی جی سندھ نےاپناچارج سنبھال لیا

Now Reading:

نئےآئی جی سندھ نےاپناچارج سنبھال لیا
آئی جی

 سندھ میں تعینات ہونےوالے گریڈ 22 کے سینئیراورنئےآئی جی سندھ مشتاق مہر نےاپناچارج سنبھالیاہے۔

تفصیلات  کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد سینٹرل پولیس آفس پہنچے، نئے آئی جی سندھ کو سی پی او پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جانے والے آئی جی سندھ نے آنے والے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی سی پی او آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نئےآئی جی سندھ پولیس مشتاق مہرکی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نےکہاسندھ کےامن وامان کی بحالی میں پولیس کابڑااہم کردارہے،پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئےمزید بہتر اقدامات کرے، چاہتا ہوں کہ پولیس کی موجودگی عوام کیلئےباعث تحفظ ہو۔ نئےآئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایاکہ صوبےمیں امن و امان کومزید بہتر کیا جائے گا۔

ملاقات میں نئےآئی جی سندھ پولیس مشتاق مہرنے وزیراعلیٰ سندھ کویقین دلایا کہ صوبے میں امن امان کومزیدبہترکیاجائےگا۔

Advertisement

آئی جی سندھ مشتاق مہرکون ہیں؟

سندھ کےنئے آئی مشتاق مہرکوجولائی 2015 میں ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کی جگہ کراچی پولیس کا چیف تعینات کیا گیا تھا۔

بعد ازاں جولائی 2017 میں ان کا تبادلہ ٹریفک پولیس کے سربراہ کے طور پر کیا گیا تھا لیکن حکومت سندھ نے ایک مہینے بعد انہیں دوبارہ کراچی پولیس کا سربراہ تعینات کردیا تھا۔

اگست 2018 میں اس وقت کے آئی جی امجد جاوید سلیمی نے مشتاق مہر کا تبادلہ کیا تھا اور انہیں سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) سندھ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ڈاکٹر امیر احمد شیخ کو مشتاق مہر کی جگہ کراچی پولیس کا سربراہ بنادیا گیا تھا جو اس وقت سندھ میں اے آئی جی فنانس، لاجسٹکس اینڈ ویلفیئر کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر