Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف کی وطن واپسی حقیقت کا روپ دھارنے لگی، استقبال کی تیاریاں شروع

Now Reading:

نوازشریف کی وطن واپسی حقیقت کا روپ دھارنے لگی، استقبال کی تیاریاں شروع
نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے معاملے پر افواہیں اور خدشات دم توڑنے لگے، نواز شریف کی وطن واپسی حقیقت کا روپ دھارنے لگی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے نواز شریف کے استقبال کی باقاعدہ تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی ہیں، ان کی واپسی پر شاندار استقبال کا ٹاسک چیف آرگنائزر مریم نواز کو دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز ملک بھر سے آنے والی استقبالی ریلیوں کی خود نگرانی کریں گی جبکہ اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژنل صدور و جنرل سیکریٹریز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا اور تمام سٹی صدور و جنرل سیکریٹریز اور یونین کونسل صدور و جنرل سیکرٹریز کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے تمام ونگز کے عہدیداروں کو بھی نواز شریف کے استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ تمام موجودہ اراکین قومی اسمبلی و سابق اراکین صوبائی اسمبلی، سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان مریم نواز خود پرہجوم پریس کانفرنس میں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کا دنگل بج گیا، ن لیگ سرگرم؛ نواز شریف نے اہم فیصلہ کرلیا

Advertisement

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سعودی عرب سے پاکستان میں اپنے بااعتماد ساتھیوں سے ٹیلی فونک رابطے کیے تھے اور موجودہ و سابق اراکین سینٹ و قومی اسمبلی سے اپنی وطن واپسی اور پارٹی امور پر مشاورت کی تھی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا تھا کہ کچھ رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں نے نواز شریف کو 14 اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا جبکہ نواز شریف کے قریبی ساتھیوں کی اکثریت نے ستمبر کے وسط میں واپسی کا مشورہ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر