Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہالی وڈ فلم ‘وونکا’ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی بڑی کامیابی حاصل کر لی

Now Reading:

ہالی وڈ فلم ‘وونکا’ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی بڑی کامیابی حاصل کر لی
ہالی وڈ فلم 'وونکا'

ہالی وڈ فلم ‘وونکا’ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی بڑی کامیابی حاصل کر لی

ہالی وڈ فلم ‘وونکا’ کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیتے لیے۔

فلم ‘وونکا’ کا ٹریلر ریلیز ہوتے شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق6 دن میں ٹریلر کو 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

روالڈ ڈہل کی بچوں کی بہت پسند کی جانے والی کتاب چارلی اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری پر مبنی یہ فلم پیڈنگٹن کے فلم ساز پال کنگ نے ڈائریکٹ کی ہے.

Advertisement

لوگوں کو خوابوں کی دنیا میں لے جانے والے نوجوان کی منفرد مہم پر مبنی فلم میں اداکار ٹیموتھی چالامیٹ کی دلچسپ اداکاری دیکھنے کو ملے گی.

فلم ڈائریکٹر پال کنگ نے کہا کہ انہوں نے ایک سین کیلئے بڑا ٹب تیار کیا جس میں گرم چاکلیٹ تھی۔

ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ٹموتھی شالامے نے گرم چاکلیٹ سے بھرے ٹب میں حقیقتاً غوطے لگائے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر نے بتایا کہ گرم چاکلیٹ والے مناظر میں کسی قسم کی ‘گرافکس’ استعمال نہیں کی گئیں۔

تاہم ٹموتھی نے حقیقت کا روپ بھرنے کیلئے خود ہی ٹب میں غوطے لگائے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں اولیویا کولمین، سیلی ہاکنز، کیگن مائیکل، میتیو بینٹن، میٹ لوکاس، روآن ایٹکنسن، جم کارٹر، نتاشا روتھول، سائمن فارنابی، پیٹرسن جوزیف، ٹام ڈیوس، راکی تھاکر، جسٹن ایڈورڈز، کالن اوبرائن، ایلی وائٹ، فریا پارکر اور کوبنا ہولڈبروک اسمتھ شامل ہیں.

Advertisement

یہ فلم پندرہ دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی  جائے گی۔

واضح رہے ‘وونکا’ 1964 میں رولڈ ڈاہل کے لکھے گئے ناول ‘چارلی اینڈ چاکلیٹ فیکٹری’ سے ماخوذ ہے تاہم1971 میں بھی اس ناول پر ‘ولی وونکا اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری’ کے نام سے فلم بنائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر