
ترکی نے شامی صوبے ادلب میں شام کی سرکاری افواج کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتے درجنوں ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ترکی نے شام کے خلاف فوجی کارروائیوں میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔
ترک فوج کی جانب سے حلب اور ادلب میں شامی صدر بشار الاسد کی فوج کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ترک فوج نے ایف 16 لڑاکا طیاروں سے شام کے روسی ساختہ سوخوئی جیٹ طیاروں کو نشانہ بنایا ہے ۔
ترک وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پچھلے چار دنوں میں ترک افواج نے شامی فوج کے آٹھ ہیلی کاپٹر ، 103 ٹینک ، 72 راکٹ لانچر ، ایک ڈرون اور چھ فضائی دفاعی نظام تباہ کردیے ہیں۔
انہوں نے ترکی کے اس آپریشن کو ’آپریشن اسپرنگ شیلڈ‘ کا نام دیا ہے جو کہ شام میں ترکی کا گذشتہ چار سالوں میں چوتھا حملہ ہے۔
دوسری جانب شامی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے جوابی کارروائی میں ترک فوج کے تین ڈرون مار گرائے ہیں ۔
شامی افواج نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فضائی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی طیارے کو بغیر کسی وارننگ کے مار گرائے گا۔
واضح رہے کہ ترکی نے شام کی سرکاری افواج کی پیش قدمی روکنے کے لیے گذشتہ ماہ شمال مغربی شام کے صوبہ ادلب میں ہزاروں فوجی پہلے ہی تعینات کردیے تھے ۔
ترک حکومت کا موقف ہے کہ شامی افواج کی پیش قدمی سے ترک سرحد کے قریب تقریباً دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے تھے جنہیں ترکی نے پناہ دی ہوئی ہے۔
ترکی میں پہلے ہی 3.6 ملین شامی مہاجرین موجود ہیں اور اب وہ مزید مہاجرین کی آمد کو روکنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز شام کے فضائی حملے میں 33 ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News