Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات
وزیرریلوے

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی ملاقات ہوئی، جس میں ایم ایل ون منصوبے پر تفیصلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر  وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سکھر میں ٹرین کی بس کو ٹکر اور ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ پیش کی  جبکہ ملاقات میں سپریم کورٹ میں ریلوے کیس سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں شیخ رشید  نے وزیر اعظم کو ریلوے کے انفراسٹرکچر اور 152 نئے پھاٹک سے متعلق منصوبے جبکہ  سرکلر ریلوے کیلیے وزیراعلی سندھ سے ملاقات  اور پیش رفت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے شیخ رشید احمد نے ایم ایل ون منصوبے اور سیاسی امور پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ منصوبہ ریلوے نظام کو تبدیل کردے گا۔

روہٹری ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد جاں بحق

Advertisement

 یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ میں سکھر، روہٹری ریلوے  قندھارہ پھاٹک پر مسافر کوچ کراچی سے راولپنڈی جانے والی  پاکستان ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئی تھی ، حادثے میں 19 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مسافر بس جاڑے واہ ریلوے پھاٹک کراس کررہی تھی کہ پاکستان ایکسپریس سے ٹکرا گئی حادثے میں زخمی  اور جاں بحق ہونے والے افراد کو روہڑی اور سکھر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسافر بس کے ڈرائیور نے جلدی میں ریلوے لائن کو کراس کرنے  کی  کوشش کی تب یہ حادثہ پیش آیا،  پاکستان ایکسپریس مسافر بس کو دور تک گھسیٹ کر لے گئی، مسافر چیخ و پکار کرتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر