Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کو جھٹکا؛ زرداری کا جادو چل گیا، بڑی وکٹیں اڑادیں

Now Reading:

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کو جھٹکا؛ زرداری کا جادو چل گیا، بڑی وکٹیں اڑادیں

مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں رہنماؤں نے کارکنان کی بڑی تعداد کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں بونیر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

ملاقات کرنے والوں میں اے این پی صوبائی رہنماء، سابق نائب ناظم اعلی بونیر یوسف علی خان، عوامی پارٹی کے بانی رہنماء و سابق ٹاؤن ناظم ڈگر، ضلع بونیر شیر زمان خان، اے این پی بونیر کے نائب صدر انعام خان، اے این پی رہنما و رکن صوبائی کونسل حاجی شیر زمان خان شامل تھے۔

اس کے علاوہ اے این پی رہنما انور جہان خان، سابق ایس پی ظاہر شاہ خان، اے این پی رہنماء سلطان روم خان ، امیر زیب خان، فضل اکبر، محب اللہ خان، اقبال خان اور نور خان شامل تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بڑے زخم کھائے ہیں، پارٹی اقتدار میں آکر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر