Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمازون کےملازمین بھی کروناوائرس کاشکارہوگئے

Now Reading:

ایمازون کےملازمین بھی کروناوائرس کاشکارہوگئے
ایمازون

امریکاکی عالمی شہرت یافتہ آن لائن ریٹیل کمپنی ایمازون کےملازمین بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمازون کمپنی کےترجمان نےاپنے ایک ملازم میں کروناوائرس کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان ایمازون کے مطابق امریکا میں ایمازون کے ساؤتھ لیک یونین آفس کے ایک ملازم میں وائرس کی علامات تھیں جس کے ٹیسٹ نتائج مثبت ثابت ہوئے۔

ترجمان نےمزیدبتایاکہ کروناوائرس سےمتاثر ہونےوالےملازم کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس کوکمپنی کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ ملازم کے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کمپنی نے کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے باعث اپنے ملازمین کو گھروں  سے  کام  کرنےکی  ہدایت  کی  ہیں ۔

اس حوالےسے ٹوئٹرایچ آرسربراہ جینیفرکرسٹی کا کہناہےکہ ہمارا مقصد کووڈ-19 کو ہم میں اور پوری دنیا میں پھیلنےسےبچانا ہے۔

گزشتہ  برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے سامنے آنے والا کرونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 80 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے ۔

دنیا بھرمیں کروناوائرس کے 90 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے زیادہ تعداد چین میں ہے لیکن ایران، اٹلی، جنوبی کوریا اور امریکا میں وائرس سے مزید ہلاکتیں سامنے آنے کے بعد مختلف ممالک نے نئے قرنطینہ زونز اور سفری پابندیاں لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر