
دنیابھرمیں کروناوائرس کےباعث سیاحتی صنعت کوماہانہ 47 ارب ڈالرکا نقصان ہورہاہے۔
ورلڈ ٹورزم ٹریول آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سےعالمی سیاحتی صنعت شدید نقصان کی زد میں آگئی۔ دنیا بھر سے سیاحوں نے اپنی پروازوں، ہوٹل اوردیگرتفریحی بکنگ منسوخ کرادی ہیں جس سے سیاحتی صنعت کو ماہانہ 47 ارب ڈالرکا نقصان ہورہا ہے۔ سال 2018 میں سیاحتی صنعت کا حجم 1700 ارب ڈالرتھا۔
رپورٹ کے مطابق ایئرلائنزکے ریونیو میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکاہے،سیاحتی صنعت پرانحصارکرنے والے 14 ملک بڑی طرح متاثرہوئے ہیں، ایشیائی ملکوں میں بڑے بڑے ہوٹل خالی پڑے ہیں، چین کے 85 فیصد، ہانگ کانگ 74 فیصد، سنگاپور49 فیصد اورتھائی لینڈ میں 31 فیصد ہوٹل خالی ہیں۔
واضح رہےکہ دنیا بھرمیں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار115 جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 90 ہزارسےزیادہ ہوگئی ہے .
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News