Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی سن لی، معاوضوں میں بھاری اضافے کا امکان

Now Reading:

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی سن لی، معاوضوں میں بھاری اضافے کا امکان
پی سی بی نے کھلاڑیوں کی سن لی، معاوضوں میں بھاری اضافے کو امکان

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی سن لی، معاوضوں میں بھاری اضافے کو امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور کھیل کے لیے لگن کو دیکھتے ہوئے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہوگئی ہے لیکن اس  کے باوجود نئے معاہدوں کا اجراء نہیں ہوسکا ہے۔

نامور سینئر کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کو متعدد درخواستیں کی ہیں جس میں دیگر معاملات کے ساتھ معاوضوں میں اضافہ بھی شامل ہے جب کہ کھلاڑیوں کی درخواستوں پر کافی عرصے سے بات چیت جاری ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا 26 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد کھلاڑیوں نے نئے معاہدوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جب کہ مزید کھلاڑی بھی مستقبل قریب میں معاہدوں پر پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ہفتے نئے معاہدوں کا اعلان کرنے والا ہے جب کہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے حال ہی میں کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے ساتھ معاہدوں سے متعلق معاملات پر غور و خوض کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ بات چیت اب منتقی انجام کو پہنچنے والی ہیں جب کہ نئے تعینات ہونے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

رپورٹس ہیں کہ کئی کھلاڑیوں نے اپنی موجودہ کمائی سے بھی دگنی رقم قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جب کہ کچھ کھلاڑیوں کو مخصوص پہلوؤں کے حوالے سے راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ بھی مقررہ وقت پر اکتفا کرلیں گے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر