ہانگ کانگ میں ایک پالتو کتے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ کتے کوجانوروں کے لیے بنائے گئے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق حکام کی جانب سے کتے میں کرونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ یہ بیماری انسان سے جانور میں منتقل ہوجائے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کتے کی 60 سالہ مالکن بھی کرونا وائرس کی متاثرہ ہیں۔ ہانگ کانگ حکام نے کتے کےمتعدد ٹیسٹس کرنے کے بعد بتایا کہ کتے میں ‘کرونا وائرس نسبتاً کمزور’ ہے۔ تاہم حکام نے متاثرہ کتے کو جانوروں کے سینٹر میں قرنطینہ کردیا۔
اس ضمن میں متعلقہ حکام نے عالمی ادارہ برائے جانور اور دیگر یونیورسٹی ماہرین نے متفقہ طور پر آمادگی کا اظہار کیا کہ ‘کرونا وائرس ممکنہ طور پر انسان سے جانور میں منتقل ہوسکتا ہے‘۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہانگ کانگ کی انتظامیہ نے بتایا کہ وائرس سے کتے کی موت کا خطرہ نہیں ہے۔
اس سے قبل گذشتہ ہفتے ہانگ کانگ میں کرونا وائرس سے متاثرہ تمام پالتو جانوروں کو 14 دن تک قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جہاں پہلے ہی دو کتے قرنطینہ میں تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ پالتوجانوروں کے طبی ٹیسٹ میں کرونا وائرس کے منفی نتائج کے بعد انہیں ان کے مالکان کو واپس کردیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
