Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوٹی کریموں سے متعلق خطرناک انکشاف

Now Reading:

بیوٹی کریموں سے متعلق خطرناک انکشاف

 پاکستان میں بننے والی بیوٹی کریمز سے متعلق خطرناک انکشاف ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بننے والی چندرنگ گوراکرنے والی کریموں کوبنگلہ دیش میں ٹیسٹ کیا گیا ہے اور ان کے متعلق ایسا انکشاف ہوا ہے کہ سن کر پاکستانی خواتین بھی انہیں استعمال کرنے سے پہلے دس بار سوچیں گی۔

خطرناک انکشاف میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ 8مختلف کریمیں ہیں جو پاکستان سے بنگلہ دیش برآمد کی جاتی ہیں۔ ان میں فائزہ بیوٹی کریم، گولڈن پرل بیوٹی کریم، گوری بیوٹی کریم، نور وائٹننگ کریم، نیو فیس وائٹننگ کریم، وائٹ پرل، چاندنی وائٹننگ کریم اورڈو کریم شامل ہیں۔

بنگلہ دیش اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیسٹنگ انسٹیٹیوشن کے ماہرین نے ان کریموں کو ٹیسٹ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ ان میں ’پارہ‘ اور دیگر کیمیکل بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کا طویل عرصے تک استعمال خوفناک جلدی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایاگیا کہ ان کریموں میں کیمیکلزکی مقدار مجوزہ مقدار سے 200گنازیادہ پائی جاتی ہے۔ بی ایس ٹی آئی نے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی کریموں کے 13نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے۔

Advertisement

بی ایس ٹی آئی کے معیار کے مطابق اسکن کیئر کی مصنوعات میں 1پی پی ایم پارہ اور 5پی پی ایم ہائیڈروکیونون ہونا چاہیے لیکن ان کریموں میں 193پی پی ایم سے 948پی پی ایم تک پارہ اور 434پی پی ایم سے 1980پی پی ایم کیونون پایا گیا جوکہ انتہائی خطرناک لیول ہے۔

 بی ایس ٹی آئی کی طرف سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان کریموں کے استعمال سےگریزکریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر