
حالیہ بارشوں سی پانی کی صورتحال بہتر؛ ڈیمز بھر گئے
حالیہ بارشوں سی پانی کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے اور پانی ذخائر مکمل طور پر بھر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منگلا، تربیلا اور چشمہ پانی کی مکمل طور پر بھر گئے ہیں، منگلا، تربیلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 34 ایکڑ فیٹ تک پہنچ گیا ہے، تینوں ذخائر میں پانی تاریخی سطح تک پہنچ گیا ہے، تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 58 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے، منگلا میں پانی کا ذخیرہ 73 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 2لاکھ78ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ ڈیم میں پانی کی سطح 649 فٹ ہے۔
ڈیمز کے مکمل بھرنے سے خریف سیزن میں سیلاب سے کنٹرول میں مدد ملے گی اور پانی کے زخائر سے ربیع سیزن میں صوبوں کیلئے پانی کی ضرورت پوری ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News