
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بیان ‘ماضی کے ماڈل ملکی مسائل حل نہ کر سکے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے’ اعتراف جرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ پاکستان کے عوام عمران خان کو وزیراعظم منتخب کر کے نیا راستہ تلاش کر چکے ہیں، عوام 2 خاندانوں کی موروثی و سیاسی ماڈل سے بیزار ہیں، عوام کی دہائی ہے کہ اب یہ ان پر دوبارہ مسلط نہ ہوں، آج جمہوریت کی باتیں کرنے والے اپنے دور میں آئینی ترمیم کر کے بادشاہ سلامت بننے کی کوشش کرتے رہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کمپنی سیاست میں تمام شیئرز خاندان ہی کے پاس رہتے ہیں، ان کی جمہوریت یہ تھی کہ بڑا بھائی خود وزیراعظم، چھوٹا وزیراعلی، بھتیجا سب سے بڑے صوبے کا مختاراعلی اور صاحبزادی سوپر وزیراعظم کا درجہ رکھتی تھیں.
انھوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے وہ مقبول رہنما ہے جنھوں نے حقیقی عوامی راج قائم کیا، وزیراعظم کل کراچی پہنچ کر عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، کراچی کے مسائل کے تدارک کے لیے طے کردہ ترجیحات کا جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ کے وفد کے ہمراہ فاروق ستار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسائل کے حل کے لیے ایک نیا سیاسی کنٹریکٹ کیا جائے، اس کے بعد آزاد اور شفاف الیکشن کرائے جائیں، پہلی بار سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ نہیں ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار حکومت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News