Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل اب اُردوترجمہ پڑھ کرسنائےگا

Now Reading:

گوگل اب اُردوترجمہ پڑھ کرسنائےگا
رِیڈآؤٹ لاؤڈ

گوگل نےاینڈرائیڈ اسمارٹ  فون استعمال کرنے والےصارفین کےلئےڈیجیٹل اسسٹنٹ کی شکل میں ایک ‘تحفہ’ پیش کیاہےجوبلندآوازمیں ویب پیجز کاموادپڑھ کرسناتاہے۔

رِیڈآؤٹ لاؤڈنامی یہ نیافیچرصارف کوکوئی ویب پیج ،خبریابلاگ بلند آوازمیں سناتا ہے، جس کے لیےبس یہ کہناہوگا’ ہے گوگل،رِیڈدِس پیج’ یا’ہے گوگل، رِیڈ اٹ’۔

ایسا کرنے پرگوگل اسسٹنٹ ویب پیج کے مواد کو بیان کرنے لگتا ہے۔

رِیڈآؤٹ لاؤڈنامی نیا فیچر یہاں تک محدود نہیں ہےبلکہ جب صارف گوگل اسسٹنٹ کوویب پیج پڑھنےکاکہتاہےتووہ خودکارطورپرپیج کواسکروم کرتاہےاورالفاظ ہائی لائٹ کرکےانہیں بلند آوازمیں سناتاہے۔

صارفین گوگل اسسٹنٹ کےپڑھنےکی رفتارکوبدل بھی سکتے ہیں،جبکہ اپنی ترجیح کےمطابق آوازکاانتخاب بھی کرسکتے ہیں۔

Advertisement

کمپنی کےمطابق ویب پیجزکویہ اسسٹنٹ تاثرات اورقدرتی آواز کےساتھ بلند آوازمیں سنائےگااورایسا لگےگاکہ جیسے آپ خود بلند آواز میں تحریرکےالفاظ دہرارہے ہیں۔

مگرضروری نہیں کہ انگلش مواد آپ انگلش میں ہی سنیں بلکہ صارف گوگل اسسنٹ کو ویب پیجز اپنی آبائی زبان میں سنانے کی ہدایت بھی  کرسکتا ہے۔

رِیڈآؤٹ لاؤڈنامی فیچراردو سمیت 42 زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ٹرانسلیشن مینیو میں اپنی پسند کی زبان کا انتخاب کرکے صارفین تمام پیجز کا خودکارترجمہ اوراس کا مواد اپنی پسند کی زبان میں سن سکیں گے۔

واضح رہےگوگل  نے رواں سال جنوری میں سی ای ایس میں گوگل اسسٹنٹ کے لیےایک فیچرکااعلان کیاتھاتاہم اب تقریباً2 ماہ بعد گوگل نےیہ فیچرتمام اینڈرائیڈ اسمارٹ فونزصارفین کےلیےبھی متعارف کرادیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر