
وزیراعظم عمران خان کا آج دورہ کراچی منسوخ کردیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کو آج ایک روزہ دورے پر کراچی آنا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا دورہ کراچی موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ ہوا، شہرقائد میں وزیراعظم کی مصروفیات میں فائیو اسٹار، کے ڈی اے فلائی اوور، منگھو پیر روڈ کی بحالی اور نشتر روڈ کا افتتاح شامل تھا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کو وفاق کے تحت سندھ میں عوامی ویلفیئر اسکیم اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی بھی صدارت کرنی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے دورہ میں تاجر کیمونٹی کی وزیراعظم سے ملاقات بھی متوقع تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News