Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کا بڑھتے ملیریا کے کیسز کا نوٹس

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کا بڑھتے ملیریا کے کیسز کا نوٹس
مقبول باقر

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے بھر میں بڑھتے ملیریا کے کیسز کا نوٹس لے لیا ہے۔

 اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ملیریا کے کیسز حیدرآباد ڈویژن، میرپورخاص ڈویژن، لاڑکانو اور سکھر ڈویژن سے زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں، متاثرہ ڈویژنوں میں محکمہ صحت اور محکمہ بلدیات ضروری اقدامات کریں۔

 نگران وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ملیریا کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں ملیریا پر کنٹرول کیا جائے۔

 جسٹس (ر) مقبول باقر نے تمام سرکاری اسپتالوں میں ملیریا کی ادویات اور وارڈز کے انتظامات کرنے کی بھی  ہدایت دی ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ہدایت دی ہے کہ محکمہ بلدیات اپنے اپنے علاقوں میں مچھر مار اسپرے شروع کروائیں اور سالڈ ویسٹ مینیجمینٹ صفائی ستھرائی کے انتظام کو مزید بہتر کرے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر