
توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری 12 ستمبر تک منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پیش ہوئیں۔
اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کے وکلاء لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھہ بھی توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News