
امیروں کو بجلی پر سبسڈی کی سہولت ختم کرنے کیلئے منصوبہ تیار
بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیرِ صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال، بجلی کے بلوں پر عوامی احتجاج اور پاور ڈویژن کے فارمولے پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر پاور ڈویژن کی جانب سے مفت بجلی کے یونٹس کی فراہمی اور مونیٹائزیشن پر بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس میں 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 400 یونٹ تک کے بجلی بل آئندہ 6 ماہ میں اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریلیف کی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی جبکہ آئی ایم ایف کی رضامندی کے بعد ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News