Advertisement
Advertisement
Advertisement

اشیاکپ 2023؛ بھارت پاکستان کے خلاف مقابلے سے قبل ہی گھبرا گیا

Now Reading:

اشیاکپ 2023؛ بھارت پاکستان کے خلاف مقابلے سے قبل ہی گھبرا گیا
اشیاکپ 2023؛ بھارت پاکستان کے خلاف مقابلے سے قبل ہی گھبرا گیا

اشیاکپ 2023؛ بھارت پاکستان کے خلاف مقابلے سے قبل ہی گھبرا گیا

ایشیاکپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرا کل 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایشیاکپ 2023 کا آغاز 30 اگست سے ہوگیا ہے جس میں اب تک دو میچز کھیلے جاچکے ہیں، پہلے مقابلے میں پاکستان کا مقابلہ نیپال سے ہوا جس میں پاکستان نے 238 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

دوسرا میچ 31 اگست کو سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سری لنکا نے 5 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔

ایونٹ کا تیسرا اور سب سے بڑا میچ کل 2 ستمبر کو پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پاکستان کی تباہ کن بولنگ کے باعث کچھ گھبرائے ہوئے نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو کمزور حریف نہیں سمجھ رہے، معلوم ہے کہ ورلڈ نمبر ون ٹیم کے خلاف کھیلنا ہے، پاکستان ٹیم نے گزشتہ سالوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے تو اس لیے نمبر ون ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ایک مضبوط یونٹ بن چکے ہیں، ہمارے پاس نیٹ میں کھیلنے کیلئے شاہین، حارث اور نسیم نہیں ہیں۔

Advertisement

روہت شرما نے کہا کہ ہم کافی عرصے سے اس پاکستانی پیس اٹیک کو کھیل رہے ہیں لہذا ہم اپنا تجربہ استعمال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی کوائلٹی اور کلاس سے آگاہ ہیں، جیت کی کوشش کریں گے۔ ہمارے بولرز انجری سے واپس آئے ہیں، تمام بولرز سے اچھی توقعات ہیں۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر