شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارت کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بنگلہ دیش کی عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دہلی فسادات کے مرکزی کردار کے خلاف احتجاج کیا جبکہ افغان عوام بھی مودی کے خلاف سڑکوں پر موجود ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک صدر اور ایرانی سپریم لیڈر نے بھی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کی مذمت کی ہے، اب دنیا کو بھی بھارت کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔
انھوں نےمزید کہا کہ دہلی کے مسلمانوں کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ مسلمان ہیں اور بھارت دنیا کے امن کو آگ لگانا چاہتا ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
