
حکومت نے پی آئی اے کو عبوری ریلیف دینے کیلئے اقدامات مکمل کر لیے
حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو عبوری ریلیف دینے کیلئے اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پرانے قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھا مگر اب ادارے کی مالی مشکلات میں کمی ہو گئی ہے۔
حکومت پاکستان کے تعاون اور بینکوں کو دی گئی ہدایات کے باعث فنڈز کا اجرا ہو گا جس سے پی آئی اے کی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہو گا۔
اگلے ہفتے تک متوقع فنڈز کو جہازوں اور ان کے انجنوں کی لیز، پرزہ جات اور بیرون ملک ہینڈلنگ کی ادائیگیوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News