احتساب عدالت نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو سروسز اسپتال داخل کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے جیل سپرٹنڈنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو علاج کے لیے سروسز اسپتال داخل کروایا جائے۔
خواجہ سعد رفیق کے گلے کی تکلیف شدید ہونے کے باعث جیل سپرٹنڈنٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو گلے میں شدید تکلیف ہے اور جیل میں ان کا علاج ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سروسز اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کو داخل کروانے کی اجازت فراہم کرنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
