
پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی میں سلووینیا کو 0-3 سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوس کپ ٹائی کے مقابلے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ پر کھیلے گئے۔
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلووینیا کے خلاف ٹائی جیت لی۔
پہلے سنگلز میں اعصام الحق نے مقابلے میں انٹر نیشنل تجربے کا بھرپور استعمال کیا اور مخالف کھلاڑی کو سخت مقابلے میں شکست سے دوچار کیا۔
اعصام الحق نے سلووینیا کے رزبورسک کو 6-4 ،5-7 اور6-7 سے ہرایا ۔
اعصام الحق نے نیویارک اوپن ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی عقیل خان نے سلوینیا کے بلاز کاوچچ کو 6-0 ،6-7 اور 4-6 سے شکست دی ۔
انہوں نے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد جاندار کم بیک کیا اور مسلسل دو سیٹس میں فتح حاصل کی۔
ڈبلز مقابلوں میں عقیل اور اعصام کی جوڑی نے سلووینیا کی جوڑی کو3-6 اور 6-7سے شکست دی۔
پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹ پر کھیلے گئے میچ میں صدر پاکستان ٹینس فیڈ ریشن سلیم سیف اللہ سمیت پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت ،اس موقع پر تماشائیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News