Advertisement
Advertisement
Advertisement

رضوانہ تشدد کیس؛ جج عاصم حفیظ کیخلاف تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت

Now Reading:

رضوانہ تشدد کیس؛ جج عاصم حفیظ کیخلاف تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد ہائیکورٹ

سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کیخلاف اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کیخلاف تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کم سِن گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس میں جج عاصم حفیظ کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالتی معاونین فیصل صدیقی، زینب جنجوعہ اور مریم سلمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ مجھے ایک خط موصول ہوا تھا، اسے درخواست میں تبدیل کر دیا ہے۔

چیف جسٹس نے عدالتی معاونین سے مکالمہ کیا کہ اس طرح کے واقعات کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ آپ تجاویز دیں، اس کیس کی انوسٹی گیشن تو اپنی جگہ چل رہی ہے ہم اُس میں نہیں جائیں گے، میرے مدنظر ہے کہ یہ عدالت سوموٹو نوٹس نہیں لے سکتی۔

Advertisement

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ انوسٹی گیشن بھی جاری ہے اُس میں بھی مداخلت نہیں کرینگے، یہ کارروائی درخواست گزار کے حق میں یا دوسرے کو سزا دینے کیلئے نہیں ہے، عدالت ایسا کچھ نہیں کرے گی جس سے کسی کا حق متاثر ہو۔

انہوں نے کہا کہ کرمنل ٹرائل یا انوسٹی گیشن کو چھیڑنا میرا مقصد نہیں، ہم صرف آبزرویشنز دینا چاہتے ہیں کہ قانون موجود ہے اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، میں باقاعدہ ایک رٹ ایشو کرنے سے اجتناب کروں گا کیونکہ وہ سوموٹو ہو جائے گا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کو نمٹاؤں گا کہ کام ہو بھی جائے اور نہ بھی ہو، قانونی باڈیر کو بلا کر کہہ سکتے ہیں کہ یہ آپکا کام ہے اسے کریں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ انوسٹی گیشن کہاں تک پہنچی ہے؟ جس پر سرکاری وکیل زوہیب گوندل نے جواب دیا کہ مقدمہ کا چالان جمع ہو چکا ہے۔

عدالتی معاون فیصل صدیقی نے کہا کہ ملزم کو بھی نوٹس جاری کیا جانا چاہیے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے پہلے شاید نوٹس جاری کر رکھا ہے اگر نہیں کیا تو کر دینگے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی معاونین کو اپنے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر