
لاہورسےگزشتہ ماہ لاپتہ ہونےوالےایس ایس پی مفخرعدیل نےاچانک گرفتاری دےدی ۔
تفصیلات کےمطابق شہبازتتلہ کیس میں اہم پیشرفت سامنےآئی جس میں کئی روزسےلاپتا ایس ایس پی مفخرعدیل نےاچانک گرفتاری دے دی۔
ذرائع کےمطابق ایس ایس پی مفخرعدیل نےگرفتاری پنجاب سےباہردی ہےاورانہیں 24 گھنٹوں میں لاہورلایاجائے گا۔
واضح رہے کہ ایس ایس پی مفخرعدیل اورسابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہبازتتلہ کےلاپتاہونےکامعاملہ گزشتہ ماہ سامنےآیاتھا،بغیر درخواست کے ڈیوٹی سےمسلسل غیرحاضری کےبعد پنجاب کانسٹیبلری نےمفخرعدیل کو ڈیوٹی پرنہ آنے کی وجہ سےاوایس ڈی بنانے کے لیے مراسلہ بھیجاتھا۔
ایس ایس پی مفخرعدیل پراپنےدوست سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ کوقتل کرنےکاالزام ہے،شہباز تتلہ کےاغواکامقدمہ 7فروری کو تھانانصیر آباد لاہورمیں درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News