Advertisement
Advertisement
Advertisement

غربت کے خاتمے کے لیے ’ڈیٹا فار پاکستان پورٹل ‘قائم

Now Reading:

غربت کے خاتمے کے لیے ’ڈیٹا فار پاکستان پورٹل ‘قائم
غربت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غربت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، اس مقصد کے لئے اعداد و شمار کو مرتب کرنا اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیٹا فار پاکستان پورٹل کے اجراءکے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے کی پہچان غریب افراد کے رہن سہن سے ہوتی ہے، بدقسمتی سے عوام پر پیسہ خرچ کرتے وقت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا جاتا، کسی ایک علاقے پر فنڈز خرچ کرنے سے دوسرے علاقے ترقی سے محروم رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے، اس مقصد کے لئے اعداد و شمار کو مرتب کرنا اہمیت کا حامل ہے، مہذب معاشرے کی پہچان غریب افرا دکے رہن سہن سے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عوام پر پیسہ خرچ کرتے وقت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا جاتا تھا اور ماضی میں پنجاب کے بجٹ کا بڑا حصہ صرف لاہور پر خرچ کیا گیا، کسی ایک علاقے پر فنڈز خرچ کرنے سے دوسرے علاقے ترقی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا فار پاکستان کے ذریعے معلوم ہوگا کہ کہاں فنڈز خرچ کرنے کی ضرورت ہے، ڈیٹا فار پاکستان کی ملک کو بہت ضرورت تھی، فیصلہ سازی اور فنڈز مختص کرنے میں یہ اعداد و شمار معاون ہوں گے۔

دنیا کو ایٹمی جنگ کے خطرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، صدر مملکت

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ان اعداد و شمار کے تحت صوبائی مالیاتی ایوارڈ میں آسانی ہو گی، کمزور طبقے کی خوشحالی سے ہی ملک ترقی کرے گا۔

قبل ازیں تقریب سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویب پورٹل تک ہر شہری کو رسائی ہو گی، پورٹل پر جاری کیا جانے والا ڈیٹا مختلف سروے سے اکٹھا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورٹل پر جغرافیہ، صحت، تعلیم اور روزگار سے متعلق معلوماتی مواد موجود ہے، پورٹل وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر اداروں کی فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرے گا، پورٹل کے تحت اعداد و شمار کے موازنے کی بھی سہولت ہے۔

پورٹل میں 2004ءسے 2018ءتک کا ترقیاتی شرح کا ضلعی ڈیٹا شامل ہے۔ ڈیٹا فار پاکستان پورٹل کو عالمی بینک کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر