Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا گورنمنٹ سید مٹھا ٹیچنگ ہسپتال بھاٹی گیٹ کا دورہ

Now Reading:

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا گورنمنٹ سید مٹھا ٹیچنگ ہسپتال بھاٹی گیٹ کا دورہ
محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ سید مٹھا ٹیچنگ ہسپتال بھاٹی گیٹ کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سید مٹھا ٹیچنگ ہسپتال میں آشوب چشم میں مبتلا عملہ آپریشن تھیٹر میں مریضوں کے علاج میں مصروف تھے، ایکسرے روم بند تھے، مشین خراب تھی، بعض وارڈ زمیں اے سی نان فنکشنل تھے، وارڈ ز کے باہرموجود الماریوں میں اوپن ریکارڈ روم خراب اور گندگی سے بھرا واٹر فلٹریشن پلانٹ تھا، وزیراعلیٰ محسن نقوی ہسپتال کی حالت زار دیکھ شدید برہم ہوگئے، ایم ایس کی سرزنش،ایم ایس کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کے معاملات کو 7 روز کے اندر بہتر بنانے کا حکم دیا اور سیکرٹری صحت کو بھی فوری طور پر سید مٹھا ٹیچنگ ہسپتال بلا لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایمرجنسی،سٹیلائٹ فلٹر کلینک کارڈیالوجی، بچہ وارڈ، ایکسرے روم، سی سی یو، ڈائیلسسز وارڈ اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ طبی سہولتوں اور مفت ادویات کے بارے استفسار کیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بعض مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کو جلد فنکشنل کرنے کاحکم

محسن نقوی نے ہسپتال کے 4 فلور دیکھے اور علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتال کے دورے کے دوران بہت سے ایشوز سامنے آئے ہیں جنہیں جلد درست کیا جائے گا، سیکرٹری صحت کو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لئے ہدایات دے دی ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزراء اظفر علی ناصر،منصور قادر،بلال افضل اور ڈپٹی کمشنرلاہور بھی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ تھیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر