Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے پر غور  

Now Reading:

وفاقی کابینہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے پر غور  
اعلامیہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں کارفرما عوامل ، موجودہ طریقہ کار،منظم اور جامع حکمت عملی اختیار کرکے  قیمتوں میں کمی لانے کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس  میں وزیرِ اعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور انکی قیمتوں پر کارفرما ہونے والے  مختلف عوامل  اور اخراجات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر عمر ایوب، اسد عمر ،ندیم بابر و سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیراعظم کو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد  کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں کی جانب سے مناسب حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی۔

  بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ماضی میں نہ ہی  ترسیل اور دیگر متفرق اخراجات کو کم کرنے  کے حوالے سے کوئی مناسب اقدامات کیے گئےجس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور عوام پر اضافی بوجھ پڑتا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی  کی حکومتوں کی جانب سے انتظامی سطح پر برتی جانے والی اس مجرمانہ غفلت کی قیمت  عوام کے  ہر طبقے نے چکائی ہے۔

Advertisement

غربت کے خاتمے کے لیے ’ڈیٹا فار پاکستان پورٹل ‘قائم

عمران خان  نے کہا کہ جامع منصوبہ بندی کا فقدان  دراصل  ماضی حکمرانوں کی   نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے  تمام متعلقہ  محکموں کی باہمی کوارڈینیشن سے جامع منصوبہ بندی  اور حکمت عملی  اختیار کی جائے

 اجلاس میں  عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ترسیل و متفرق اخراجات میں ممکنہ حد تک کمی لائی جا سکے اور عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

  وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے  ملکی  مجموعی ضروریات  کوپورا کرنے کے لئے وقتی اور قلیل مدتی انتظامات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

 یاد رہے کہ اس سے کچھ دیر قبل ڈیٹا فار پاکستان پورٹل کے اجراءکے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہذب معاشرے کی پہچان غریب افراد کے رہن سہن سے ہوتی ہے، بدقسمتی سے عوام پر پیسہ خرچ کرتے وقت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا جاتا، کسی ایک علاقے پر فنڈز خرچ کرنے سے دوسرے علاقے ترقی سے محروم رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر