Advertisement
Advertisement
Advertisement

قرض کی دوسری قسط؛ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کب پہنچے گا؟

Now Reading:

قرض کی دوسری قسط؛ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کب پہنچے گا؟
آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا یوٹیلٹی اسٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیز یا فروخت کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: قرض کی دوسری قسط کے معاملے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن اکتوبر کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف مشن اکتوبر کے آخری ہفتے پہنچے گا جس سے متعلق ایف بی آر، وزارت توانائی، اسٹیٹ بنک، نیپرا اور اوگرا کو شرائط پر عملدرآمد رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف مشن ایک ہفتے سے زیادہ معاشی ٹیم کے ساتھ اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کرے گا، جس میں توانائی شعبے کا گردشی قرضہ، ایف بی آر ریونیو، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ جائزہ کے اہم نکات ہوں گے۔

اس کے علاوہ ایکسٹرنل فنانسنگ، سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان اور بانڈز کے اجرا پر بھی آئی ایم ایف مشن جائزہ لے گا۔

آئی ایم ایف مشن سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقات اور آئندہ عام انتخابات پر بات چیت کرے گا اور معاہدے میں شامل شرائط کے مطابق بجلی اور گیس کے نرخوں میں ایڈجسٹمنٹس، ریبیسنگ کا جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے جون 2024 تک ماہانہ پاور سیکٹر گردشی قرضہ میں 180 ارب روپے کمی کی یقین دہانی کرائی ہوئی ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے، تاہم آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان آن لائن اجلاس میں ڈیٹا شیئرنگ کی گئی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا جس میں جولائی تا ستمبر محصولات کا ڈیٹا آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ہدف سے زیادہ ریونیو 2.1 ٹریلین ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ 3 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1.98 ٹریلین روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے پلان سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر