Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ 2023 اور ایشین گیمز مینز کرکٹ، پاکستانی شائقین کے ڈبل مزے

Now Reading:

ورلڈکپ 2023 اور ایشین گیمز مینز کرکٹ، پاکستانی شائقین کے ڈبل مزے
ورلڈکپ

ورلڈکپ 2023 اور ایشین گیمز مینز کرکٹ، پاکستانی شائقین کے ڈبل مزے

پاکستانی شائقین کرکٹ  کے لیے آج کا دن بہت خوشگوار ہے کیونکہ قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز آج دو مختلف ایونٹس میں دو مختلف ٹیموں کے مد مقابل آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چین میں جاری ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کی ٹیم افغانستان کے مدمقابل آئے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ  ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان شاہینز  کی قیادت قاسم اکرم  کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمیر یوسف، عامر جمال، عرفات منہاس، ارشد اقبال،آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، مرزا بیگ، محمد حسنین، محمد اخلاق، روحیل نذیر، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم اور عثمان قادر شامل ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب گزشتہ روز شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ آج نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

حیدرآباد میں شیڈول میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ  کو رنر اپ نیوزی لینڈ  کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے ہدف با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 37ویں اوور میں حاصل کرکے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کھلاڑی کے ہمراہ دفتر آؤ اور ٹرافی لے جاؤ، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے خط پر جواب
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر