Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل میچز کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی

Now Reading:

پی ایس ایل میچز کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی
ایڈوائزری

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں کراچی میں معقد ہونے والے پی ایس ایل 5 کے میچز کے لئے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر 14واں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں کل 13 مریض زیر علاج ہیں جس میں 8 شام سے، 3 ایران سے اور 3 دبئی سے آئے ہیں اور آج 17 نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سب کے سب منفی آئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ 5  نئے نمونے ابھی ٹیسٹ کیلئے بھیجے ہیں جن کا نتیجہ کل آئے گا جبکہ آج ایک مریض جو جے پی ایم سی کے پاس ملا تھا اسکی ایران کی ٹریول ہسٹری ہے اس کا نمونہ لے کر ٹیسٹ کے ئے بھیجا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں اب تک کل 187 ٹیسٹ کئے ئے ہیں جن میں 173 منفی ہیں اور 14 مثبت ہیں۔

Advertisement

کھلاڑیوں پر سیلفی بنانے، ہاتھ ملانے اور آٹوگراف دینے پر پابندی عائد

اجلاس میں بتایا کہ ایئرپورٹ پر 50 صحت ورکرز تین شفٹوں میں کام کررہے ہیں جبکہ ایئرپورٹ پر 25 کیبوکلز قرنطینہ کے لئے بنائے گئے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ پر 25 کیبوکلز قرنطینہ کے لیے بنائے گئے ہیں، سندھ میں کل 142 لوگ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، سندھ میں 34 مریض کل آئسولیشن سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ پی ایس ایل میچز کے لیے ماہرین سے ایڈوائزری بنائی ہے، ایڈوائزری پی سی بی کے ساتھ بھی شیئر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کرنے کا یقین دلایا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر وزیر صحت کی سربراہی میں سندھ حکومت کے وفد نے ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا تھا۔

Advertisement

ایئرپورٹ کے دورے میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ایئرپورٹ پر کچھ انتظامات بہتر کروائے ہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، کور5، رینجرز، ایف آئی اے، ایئرپورٹ، سول اسپتال، ڈبلیو ایچ او، آغا خان اور انڈس اسپتال کے نمائندے شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر