Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذکاء اشرف کی احمد آباد میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات

Now Reading:

ذکاء اشرف کی احمد آباد میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات
ذکاء اشرف کی احمد آباد میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات

ذکاء اشرف کی احمد آباد میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے احمد آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ملاقات میں ٹیم کو ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے متحرک کیا اور قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ آپ لوگ ملک کے ہیرو ہیں اور پاکستان میں ہر کوئی آپ کے لیے دعاگو ہے جس پر کپتان بابر اعظم نے جواب دیا کہ سب کی توجہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کوئی دباؤ نہیں ہوگا، میچ پراعتماد انداز میں کھیلیں گے۔

Advertisement

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے فیلڈنگ پر زیادہ توجہ دینا ہوگی۔ انڈر لائٹس بیٹنگ آسان ہوگی، نسیم شاہ نے ایشیاکپ میں متاثرکن بولنگ کی لیکن ورلڈکپ میں ان کی کمی محسوس کریں گے۔

کپتان نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی بڑے میچ کا بڑا بولر ہے، بھارت کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، ورلڈکپ میں اب تک اس طرح بیٹنگ نہیں کی جیسے کرنی چاہیے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ کل بھارت کے خلاف احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر