Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا انوکھا ریکارڈ، عبداللہ شفیق 2023 میں چھکا لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے

Now Reading:

پاکستان کا انوکھا ریکارڈ، عبداللہ شفیق 2023 میں چھکا لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق سال 2023 کے اختتام پر پاکستان کے لیے انوکھا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ 

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران عبداللہ شفیق نے افغانستان کے خلاف کھیلتے ہوئے فاسٹ بولر نوین الحق کو پانچویں اوور میں شاندار چھکا رسید کیا اور انہوں نے اگلے ہی اوور میں اسپنر مجیب الرحمان کو بھی چھکا لگایا۔

عبداللہ شفیق نے یہ چھکے ون ڈے انٹرنیشنل کے ابتدائی اوورز یعنی پاور پلے میں مارے۔ اور ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ رواں سال میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ابتدائی اوورز میں چھکے لگانے میں کامیاب ہوا ہے۔

حیران کن طور پر پاکستان نے سال 2023 میں اب تک 20 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں اور کوئی بھی اوپننگ بلے باز 10 اوورز کے ابتدائی پاور پلے میں چھکا مارنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ عبداللہ شفیق رواں سال کے 21ویں ون ڈے انٹرنیشنل کے پاور پلے میں چھکا لگانے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اب تک 4 میچز کھیل چکا ہے جس میں وہ دو میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پوائںٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے جب کہ آج بھارت کے شہر چنئی میں افغانستان سے مدمقابل ہے، جہاں قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر