Advertisement
Advertisement
Advertisement

کروناوائرس، صدرمملکت کی نمازجمعہ کیلئےجانےوالوں سےاہم اپیل

Now Reading:

کروناوائرس، صدرمملکت کی نمازجمعہ کیلئےجانےوالوں سےاہم اپیل
arif alvi in national asembly

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عوام کو کرونا وائرس کے باعث نماز جمعہ کے اجتماعات کیلئےمساجد جانےسے متعلق احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

صدر مملکت نے کرونا وائرس کے باعث نماز جمعہ سے متعلق کہا کہ نماز جمعہ کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن فی الوقت ان باتوں کا خیال رکھیں۔ اگر آپ بزرگ، کم عمر یا دمے کے مریض ہیں،یا پھر کھانسی، بخار یا زکام میں مبتلا ہے تو گھر پر نماز پڑھیں،اگر آپ مسجد جا رہے ہیں تو وضو گھر پر کریں اور بیس سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں،جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں، ہاتھ ملانے،بغل گیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں اور کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں۔

Advertisement

صدرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ مسجد سے فرض نماز کے بعد جلد روانہ ہوجائیں،سنت اور نوافل نماز گھر پر ادا کریں۔ یہ یاد رکھیں کہ کیونکہ آپ اپنا اور دوسروں کا خیال کر رہے ہیں، اس میں بھی انشاللہ ثواب ملے گا اور اللہ تعالیٰ معاف فرمائے گا، میری دعا ہے کہ اللہ ہماری مشکلیں آسان کرے. آمین

پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض میں تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 52 سال کے شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ کرونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیرعلاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔a

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر