عام حالات میں مسجدحرام کی صفائی اورپاکیزگی کاخاص خیال رکھاجاتاہےتاہم دنیابھرمیں مہلک کوروناوائرس کی مہلک وباپھیلنے کےبعد مطاف اورمسجدحرام کی روزانہ صفائی کاعمل مزید بڑھادیاگیاہے۔
عرب ٹی وی کےمطابق حرم مکی،مسجد حرام کےاندرونی مقامات اورصحن مطاف کی نمازفجرسےعشاء کےدرمیان تین بارصفائی کی جاتی ہے۔
انتظامیہ مسجدحرام میں آنےوالےنمازیوں اورزائرین کی صحت وسلامتی کیلیےزمین پرچلنےوالے ہرطرح کےکیڑے مکوڑوں کوتلف کرنے اورمسجداورمطاف کےماحول کوصاف وشفاف رکھنےمیں مصروف ہے۔

حرمین شریفین جنرل پرزیڈنسی کی طرف سے حرم مکی کوصاف رکھنے کے لیےخصوصی ٹیمیں قائم کی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں پوری ذمہ داری کے ساتھ مسجد کی تطہیر، قالینیں تبدیل کرنے، مسجد میں عطرکےچھڑکأواوروائرس سے بچاؤکےلیےضروری اسپرے کا چھڑکاو ٔکرتی ہیں۔
صحن مطاف کودن میں سات بارجبکہ مسجدحرام کونمازفجرسےعشاء کےدرمیان تین بارصاف کیاجاتا ہے۔

مسجد حرام کی صفائی کاعمل نمازعشاء کےکچھ ہی بعد شروع ہوتاہےجس میں 140 ملازمین حصہ لیتےہیں۔ صفائی کےاس عمل میں نماز کی جگہوں پربچھائی گئی قالینیں اور راہ داریوں پر پلاسٹک کے میٹ اٹھائےجاتےہیں۔ انہیں صاف کیاجاتااوران پروائرس کش اسپرے کئے جاتے ہیں۔ اس کےساتھ ساتھ عطرکابھی چھڑکاؤبھی کیاجاتاہے۔
مسجد حرام کی الماریوں،سیڑھیوں اورحرم مکی کےتمام مقامات کی جامع صفائی کی جاتی ہے۔ فرش کوخشک کرنےکےبعد اس پر قالینیں دوبارہ بچھائی جاتی ہیں۔
صفائی کا یہ عمل ہاتھوں کےساتھ مشینوں اوردیگر آلات کےذریعےکیاجاتاہے۔ نماز فجر سے قبل بھی مسجد حرام اور حرم مکی مکمل صفائی کی جاتی ہے۔ صحن مطاف اور مسجد حرام کی صفائی پر چوبیس گھنٹے میں مجموعی طور پر 330 ملازمین کام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
