Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہلی :مسلم کش فسادات میں بھارتی پولیس نےجان بوجھ کرمسلمانوں کونشانہ بنایا،امریکی اخبار

Now Reading:

دہلی :مسلم کش فسادات میں بھارتی پولیس نےجان بوجھ کرمسلمانوں کونشانہ بنایا،امریکی اخبار
امریکی اخبار

گزشتہ ماہ دہلی کےمسلم کش فسادات میں بھارتی پولیس نےجان بوجھ کرمسلمانوں کونشانہ بنایاتھا۔

امریکی اخبارنیویارک ٹائمزنےشائع رپورٹ میں دہلی فسادات کاذکرکرتےہوئےلکھا کہ حالیہ ثبوت سے یہ معلوم ہوتاہےکہ نئی دہلی پولیس کومسلمانوں کیخلاف کیا گیا اورمتحرک طریقےسےہندوہجوم کی مدد کی۔

رپورٹ کےمطابق دہلی پولیس کی کئی ویڈیوزمنظرعام پر آئیں جس میں انھیں مسلمان مظاہرین پرحملہ کرتےہوئےاورہندو ہجوم کواس میں شامل ہونے پرزوردیتےہوئےدیکھا گیا۔

مذکورہ رپورٹ میں پولیس کمانڈرکاحوالہ دیتےہوئےکہاگیاکہ (زیادہ ترہندو ہجوم) کی جانب سےجیسےہی تشدد شروع ہوا، حکام نے ہمیں اپنی بندوقیں تھانےمیں رکھنےکاکہہ دیا۔

 نیویارک ٹائمز کےصحافیوں نےبعد میں سنا کہ حکام ایک دوسرے پرچیخ رہےتھےکہ انہیں ہجوم کوکنٹرول کرنےکےلیے اٹھیاں نہیں ،بندوقوں کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اس کےساتھ ساتھ اس بات پربھی روشنی ڈالی گئی کہ ان پرتشدد تصادم میں جولوگ مارے گئےان میں زیادہ ترمسلمان تھے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ دہلی میں ہونے والےبدترین مذہبی فسادات میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئےتھے۔

ان اموات سے متعلق ہسپتال کی فہرست سے معلوم ہوا تھا کہ ان افراد میں سے 2 تہائی بھارت کی مسلم اقلیت سےتعلق رکھتےہیں۔

فسادات کےدوران مساجد میں توڑ پھوڑاورانہیں نذر آتش کیا گیا تھا جبکہ کچھ مقامات پرہندوؤں کی دکانیں بھی جلائی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر