Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی محمد خان نے بھی خاموشی توڑدی؛ سرپرائز اعلان کردیا

Now Reading:

علی محمد خان نے بھی خاموشی توڑدی؛ سرپرائز اعلان کردیا

بڑی سیاسی ہلچل؛ علی محمد خان نے سرپرائز اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے کوئی  ہماری سیاسی بات نہیں ہوئی، ہم مولانا فضل الرحمان کے پاس تعزیت کرنے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے پاس تعزیت کرنے گئے تھے، اُن سے ہماری کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی، ہم نے مولانا کے ساتھ نمازپڑھی ہے، ملاقات کا مقصد صرف تعزیت کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اتحاد کیلئے کوئی ڈائریکشن نہیں آئی، اسد قیصر پی ٹی آئی کی پولیٹکل کمیٹی کے ہیڈ ہیں، کمیٹی نے شیرانی صاحب کیساتھ بھی میٹنگ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف؛ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں کر سکتی لیکن ہم صاف شفاف الیکشن کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر بات کرنی چاہئے، ماضی میں تمام سیاسی جماعتوں کو تکلیف پہنچی ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ 2014 میں ہم اور 2018 میں یہ لوگ دھاندلی کا شکوہ کرتے رہے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں، جو حالات ہیں الیکشن کے نہ ہونے کا آپشن ہے ہی نہیں، الیکشن ضرور ہوں گے، عوام جس کو ووٹ دیں اس کو پانچ سال حکومت کرنے دیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جس طرح ویلکم ملا ہے اس پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے، میرے خیال میں کوئی جمہوری لیڈر اس طرح کا ویلکم پسند نہیں کرتا، جمہوری آدمی جمہوری طریقے سے آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو چاہئے تھا کہ سیدھا جیل جاتے، سزا یافتہ شخص کو سلوٹ کیا گیا، ایئرپورٹ پر سرکاری لوگ استقبال کیلئے آئے، اتنی تیزی سے مہنگائی اوپر نہیں جاتی جتنی تیزی سے نواز شریف کو ریلیف مل رہا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے مزید کہا کہ ہمارے لیے تو چیئرمین تحریک انصاف ہی فائنل اتھارٹی ہیں، دیکھتے ہیں وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر