
قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ گلگت ائیر پورٹ پر دوران لینڈنگ پھسل گیا، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔
پی آئی اے کے ترجمان ارشد ملک کے مطابق طیارہ اسلام آباد سے گلگت آرہا تھا کہ گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر کچے میں اتر گیا تاہم پروں کے باعث طیارہ الٹنے سے بچ گیا،حادثے کے وقت طیارے میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مسافر خیریت سے اور محفوظ ہیں، سی ای او پی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب گلگت آنے والے مسافروں کو اسلام آباد لانے کے لیے پرواز روانہ کردی گئی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News