Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان، مسلح شخص نے پوسٹ آفس میں دو افراد کو یرغمال بنا لیا

Now Reading:

جاپان، مسلح شخص نے پوسٹ آفس میں دو افراد کو یرغمال بنا لیا

جاپان کے شہر واربی میں ایک مسلح شخص نے پوسٹ آفس میں دو افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ٹوکیو کے قریب وسطی جاپانی شہر واربی میں مسلح پولیس نے ایک ڈاک خانے کا محاصرہ کر لیا ہے جہاں ایک مسلح شخص نے دو افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 20 اور 30 سال کی عمر کی دو خواتین کو مقامی وقت کے مطابق آج دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر یرغمال بنایا گیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان میں سے ایک، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پوسٹ آفس کی ملازمہ تھی، کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔

حملہ آور کا مقصد واضح نہیں ہے۔ شبہ ہے کہ وہ منگل کے روز قریبی ٹوڈا چو جنرل اسپتال میں ہونے والی فائرنگ میں بھی ملوث تھا۔

Advertisement

مقامی وقت کے مطابق 1 بجے ہونے والے اس حملے میں ایک ڈاکٹر اور ایک معمر مریض کے طور پر شناخت کیے جانے والے دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جاپانی میڈیا نے نامعلوم پولیس ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پوسٹ آفس میں یرغمال بنانے والا بھی اسپتال میں فائرنگ کا مشتبہ شخص ہے۔ مبینہ طور پر وہ موٹر سائیکل پر اسپتال سے فرار ہو گیا تھا۔

فوٹیج میں پولیس اور ایمبولینسوں کو وارابی میں پوسٹ آفس کے ارد گرد دیکھا جا سکتا ہے۔

بعد ازاں ایک نوجوان خاتون کو عمارت سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا جسے پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔

جاپانی پولیس نے مصروف رہائشی محلے کی آس پاس کی عمارتوں میں رہنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں جبکہ بچوں کو ان کے گھروں تک واپس لے جانے کے لئے بسیں قریبی اسکول بھیجی گئیں۔

جاپان میں فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔ ملک میں اسلحے کی ملکیت کے سخت قوانین ہیں ، اور شہریوں کو صرف شکار ی رائفلوں اور ایئر گنوں کے مالک ہونے کی اجازت ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر